ملک کے 20شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل بھی شامل
لاہور:ملک کے 20شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل بھی شامل،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ملک کے بڑے 20 شہروںمیںسخت لاک ڈاون کرنے کا فیصل ہوگیا ہے
ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب کے سات شہروں کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ۔ کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہےکہ این سی او سی نے ملک کے 20شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے ، ادھر صوبہ پنجاب میں جن بڑے شہروں میں لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں
ذرائع کے مطابق چیف سیکر ٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے این سی او احکامات جاری کر دیئے۔لاہور میں آج رات 12بجے جبکہ دیگر شہروں میں کل رات 12بجے سے لاک ڈاؤن ہوگا۔لاک ڈاؤن کئے گئے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے پر پولیس تعینات کی جائے گی۔آرمی اور رینجرز سٹینڈ بائی پر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو لاک ڈاؤن کرنے کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیئے گئے ہیں،عوام کی رہنمائی کیلئے لاک ڈاؤن سے قبل متاثرہ علاقوں کی فہرست میڈیا میں جاری کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کی مدد کیلئے ٹائیگرفورس کی خدمات لی جائیں گی۔