لاک ڈاؤن میں ملکی معیشت کیسی رہی وزیر خزانہ نے بتایا

لاک ڈاؤن میں ملکی معیشت کیسی رہی وزیر خزانہ نے بتایا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا.مشیرتجارت رزاق داوَد،ڈاکٹروقارمسعود،چیئرمین ایف بی آراوریگر حکام نے شرکت کی. قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نےاشیائےضروریہ کی قیمتوں کے رجحان کاجائزہ لیا. سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ پچھلے4ہفتوں میں مہنگائی کی شرح میں مستقل کمی آرہی ہے،گندم،ٹماٹر،پیاز،آلواورمرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی،

ضروری اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں0.22فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی. وزیرخزانہ نےانڈوں،سبزیوں اورگھی کی قیمتوں میں اضافےکا ذکر کیا.وزیرخزانہ نے ہدایت ہے کہ صوبائی حکومتیں قیمتوں پرکڑی نگرانی کریں،سیکریٹری فوڈسیکیورٹی نےگندم اورچینی کےذخائرکی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی
وزیر خزانہ نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن سےکاروباراورروزگاربرقراررہااور معیشت چلتی رہی. ترسیلات زر،برآمدات،سرمایہ کاری میں بہتری سمیت صنعتوں میں6.7فیصدبہتری آئی،حکومت کےاقدامات سےٹیکس وصولیوں میں17فیصد اضافہ ہوا،ترسیلات زر،برآمدات،سرمایہ کاری میں بہتری سمیت صنعتوں میں6.7فیصدبہتری آئی.پاکستان نےکورونااثرات سےبچنےکیلئےاسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اپنائی.اسمارٹ لاک ڈاوَن سےکاروباراورروزگاربرقراررہااور معیشت چلتی رہی،پاکستان کی کوروناحکمت عملی کوعالمی سطح پرسراہا گیا.حکومت نےکوروناسےنمٹنےکیلئے1240ارب روپےکا ریلیف پروگرام دیا،

Comments are closed.