سائلین کے لیے انصاف کے حصول کا عمل تیز اور آسان ہو گیا

0
48

لودھراں: پولیس اور پبلک پراسکیوشن کے باہمی تعاون سے سائلین کے لیے انصاف کے حصول کا عمل تیز اور آسان کیا جارہا ہے۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر آفتاب ظفر کی دوران میٹنگ گفتگو

ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ مقدمات کے اندراج کے بعد اور تکمیل چالان ہونے پر عدالتوں میں فوری بھجوائیں، سزا اور جزا کا فیصلہ تفتیش پر منحصر ہو تا ہے، تفتیش میں سستی اور لا پر واہی برادشت نہیں کی جائے گی۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فہیم اللہ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر قاضی محمود علی،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرسلمان باسط،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرمنیر اکبر فاروقی،ڈی ایس پیز،انسپکٹر لیگل اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرآفتاب ظفر نے کہا کہ پولیس اور پراسکیوشن کے بہتر کوارڈینشن سے پولیس پرفارمنس میں بہتری آ ئے گی تفتیشی آفسران کے مختلف مقدمات کے چالان میں پائے جانے والے نقائص کو ختم کیا جا سکے گااور قانونی ماہرین کی ٹرنینگ سے تفتیش کا معیار بہتر ہوگا جس سے مجرمان کی سزا یابی میں اضافہ ہوگا۔ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ پولیس اور پراسکیوشن برانچ کے باہمی تعاون کو اسی طرح جاری رکھا جائے گاتاکہ تفتیش اور شہادتوں کو اکٹھا کرنے کا معیار مزید بہتر ہو سکے اور اس طرح کی میٹنگ سے پولیس افسران کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔آخر میں سید کرار حسین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر آفتاب ظفر کی سربراہی میں پراسکیوشن برانچ بہترین انداز میں کام کررہی ہے۔پولیس اور پراسکیوشن برانچ کے مابین مثالی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا

لودھراں: ڈی پی او سید کرار حسین کی ہدایت پر ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک۔ 2 روز میں 24 ملزمان گرفتار۔ 350 لیٹر شراب اور لہن ، 02چالو بھٹیاں،1580گرام چرس،04 پسٹل30 بور، 03 رپیٹر ،02 رائفل کلاشنکوف،15 گولیاں ،03 جواری گرفتار.

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی لودہراں پولیس نےملزم فیاض سے 30 لیٹر شراب 50لیٹر لہن معہ چالو بھٹی سامان برآمد کر لیا۔ تھانہ قریشی والا نے ملزم ریاض سے 1100 گرام چرس،ملزم عمران اور نادر  سے 30 بور پسٹل،ملزم شاکر سے رپیٹر معہ 1 ضرب کارتوس،،ملزم عبدالغفور سے رائفل کلاشنکوف نما معہ3 ضرب کارتوس جبکہ3ملزمان بذریعہ تاش کھیلتے گرفتاراور جواء پر لگی رقم 680 قبضہ میں لے لی گئ

تھانہ صدر لوھراں نےملزم عثمان سے 1لیٹر دیسی شراب،ملزم اسماعیل سے 480 گرام چرس،ملزم وسیم الرحمان سے 30بور پسٹل معہ 2 ضرب گولیاں برآمد کرلی۔ تھانہ صدر کہروڑپکا نے ملزمان اللہ بحش،خلیل،سیف اللہ،جاوید اور ملزم شاکرسے 117 لیٹر شراب برآمد کی۔ تھانہ سٹی دنیاپور نے ملزم سے 10لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی،ملزم عبدالمجید سے رائفل کلاشنکوف معہ 2ضرب روند برآمد کر لیے۔ تھانہ صدر دنیاپور نے ملزم جعفر حسین سے 30لیٹر دیسی شراب 35لیٹر لہن معہ چالو بھٹی سامان ،ملزم عمردراز اور رمضان سے رپیٹر 12 بورمعہ 1،1 گولی برآمد کی۔

Leave a reply