کراچی طیارہ حادثہ، لوگ اپنے پیاروں کی نعشوں‌کے حصول کے لیے منتیں‌ ترلے کرنے لگے

0
45

کراچی طیارہ حادثہ ، لوگ اپنے پیاروں کی نعشوں‌کے حصول کے لیے منتیں‌ ترلے کرنے لگے
باغی ٹی وی :کراچی طیارہ حادثہ کیس میں لوگ اپنے پیاروں کی نعشوں‌کے حصول کے لیے مینتیں‌ ترلے کرنے لگے ، طیارے حاثہ کو کئی دن گزر جانے کے بعد بھی ورثا اپنے پیاروں کی نعشوں کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں کے اہلکاروں سے منت سماجت کر رہے ہیں اور واسطے کر رہے ہیں‌کہ خدارا ہمیں‌ہمارے پیاروں کی نعش ہمارے حوالے کردو . ہم نے ہر طرح کے قانونی تقاضے پورے کر لیے . لیکن حکمومت کی طرف اس میں تاخیر ہورہی ہے ..
دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
خیال رہے کہ کراچی طیارہ حادثہ، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے دانتوں کے ریکارڈ کی مدد سے پہلی نعش شناخت کرلی،62 سالہ محمد عطا اللہ کے دانتوں کے علاج کا ریکارڈ ان کی فیملی نے فراہم کیا تھا.یو ایچ ایس کی ٹیم نے حادثے میں جان بحق ہونے والے 21 افراد کے دانتوں کا ریکارڈ حاصل کر لیا

پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پیاروں کا میڈیکل یا ڈینٹل ریکارڈ فراہم کریں، ریکارڈ براہ راست یو ایچ ایس کی ٹیم کو فراہم کرنے کیلئے فون نمبر 03134171447 پر رابطہ کریں، وی سی یو ایچ ایس

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

Leave a reply