ڈراموں کی اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں مومن ثاقب کے شو میں شرکت کی، ان سے ایک سوال ہوا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لوگ دیپیکا پڈوکون سے ملاتے ہیں اور مجھے بھی لگتا ہے کہ میری شکل دیپیکا سے ملتی ہے. اور ویسے بھی میں اپنی فیورٹ ہوں. انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو ایک ڈانسر ہوتی اگر ڈانسر بھی نہ ہوتی تو یقینا ایک چور ہوتی، اور سب کو بیچ کر کھا جاتی. انہوں نے کہا کہ میں اگر اچھی اداکارہ ہوں تو یقینا کسی کو بے وقوف بھی اچھا بنا سکتی ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ میں جب چھوٹی تھی تو بہت زیادہ لڑاکی تھی ہر ایک سے لڑتی تھی.
انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہےکہ میں 12 ویں جماعت میں پڑھتی تھی ، مجھے کالج سے نکال دیا گیا تھا ، ایک بار ایک لڑکی کی پسلیاں توڑ دی تھیں. اس کے علاوہ مجھے کئی بار کئی سکولوں سے نکالا گیا. میری طبیعت میں بہت جارحانہ پن تھا. اسی وجہ سے میری کسی سے بنتی ہی نہیں تھی. یاد رہےکہ فریال محمود خود کو دیپیکا پڈوکون سمجھتی ہیں اور ان کی طرح نظر آنے کی کوشش میں بھی لگی رہتی ہیں.