لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھونڈے طریقے سے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے،
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی،ریٹرننگ آفیسر کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے، شدید دباؤ کا شکار تھے، ہم نے پولنگ کیلئے اضافی وقت مانگا تھا، لیکن کوئی اضافی وقت نہیں دیا گیا، پریذائیڈنگ افسران نے بہانے پیش کئے ،لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،
شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشن ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے 15 سے 20 کلومیٹر دور تھے، 20 پولنگ اسٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسر بھی لاپتا ہوگئے، 20 پریذائیڈنگ آفیسر غائب ہوگئے، کسی نے کہا عینک گم ہوگئی تھی، کسی نے کہا نیند آگئی تھی، 20 پولنگ اسٹیشن پر 88 فیصد پولنگ ہوئی ہے، جب یقین ہو ملک میں قانون نہیں تو ایسے کام کئے جاتے ہیں،
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پوری انتظامی مشنری بے بس کھڑی ہے، 20 پریذائیڈنگ افسر اور تھیلے غائب ہیں،جب تک الیکشن چوری ہوتا رہے گا ملک نہیں چل سکتا، حلقے کے 361 پولنگ اسٹیشن ہیں، 341 کا رزلٹ آگیا، ریٹرننگ آفیسر کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے، شدید دباؤ کا شکار تھے،
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھاندلی کرنے کی پوری کوشش کی، کچھ پولنگ سٹیشنز پر گھنٹوں پولنگ بند رکھی گئی، فردوس عاشق نتائج بدلنے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچیں، پی ٹی آئی کارکنوں نے فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل کی مذمت کی، این اے 75 ڈسکہ میں آر او نے انتخابی نتائج روک دیئے، سرکاری دباؤ برداشت کرنے پر ریٹرننگ آفیسر کی تعریف کرتے ہیں۔
پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب
ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟