اسلام آباد:لوگو! میرے ابوکا پاسپورٹ کینسل ہوگیا،اب میں کیا کروں گی ،مریم نواز نے لوگوں کواپنے اپو کے پاسپورٹ پراکٹھا کرنا شروع کردیا ہے ،
ادھر اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا تو عوام ان کے ساتھ ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر تفصیلی آگاہ کیا، بلاول سے بات کرکے پیپلزپارٹی کا موقف جاننے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی ای سی میں ہماری مشاورت ہوئی ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم میں آگاہ کریں گے، پہلے پیپلزپارٹی کو موقع دیں گے کہ وہ پی ڈی ایم اجلاس میں اپنی تجاویز رکھے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوگا ، مفروضات پر ابھی کچھ نہیں کہیں گے، یہ بات خوش آئند ہے کہ بلاول نے کہا کہ پی ڈی ایم میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، قبل از وقت قیاس آرائیاں کرنا بہتر نہیں، پی ڈی ایم ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔