لوگوں کے گھروں میں گھس کر عورتوں کو چھیڑنے والا گروہ
قصور
تحصیل چونیاں کے نواحی علاقے میں گھر میں گھس کر فائرنگ کا نوٹس لے لیا گیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کنگن پور کی حدود گاؤں فتح محمد کلاں میں گھر میں گھس کر بچوں اور دیگر گھر والوں پر فائرنگ کا معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور نصراللہ بھٹی کا فوری ایکشن جس پر 425/20 مقدمہ نمبری درج کر کے ایک ملزم گرفتار کو کر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے اس کے جانور تحویل میں لے لیئے ہیں
ایس ایچ او تھانہ کنگن پور نصر اللہ بھٹی کا کہنا تھا کہ بچوں پر فائرنگ کی اجازت دنیا کے کسی قانون میں نہیں ہے تھانہ کنگن پور پولیس میرٹ پر مظلوم کی داد رسی کیلیئے کوشاں ھے کسی سیاسی دباؤ یا سفارش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا نامزد ملزمان کا فتح محمد کلاں کے غریب لوگوں کے گھروں میں گھسنا اور عورتوں کو چھیڑنا آئے روز کا معمول بن چکا ہے
لوگوں نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ کنگن پور نصراللہ بھٹی کا کسی دباؤ کو قبول کیئے بغیر مظلوم کی داد رسی انتہائی قابل ستائش عمل ھے