دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے چرچے ہر طرف ہیں 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا بےچینی سے انتظار کیا جا رہا ہے . فلم کی مرکزی کاسٹ میں فواد خان ، گوہر رشید ، ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی اور عمائمہ ملک ہیں . ڈائریکشن بلال لاشاری کی ہے جبکہ پرڈیوس عمارہ حکمت نے کی ہے .عمارہ حکمت کی یہ پہلی فلم ہے جسے انہوں نے پروڈیوس کیا ہے. عمارہ حکمت اس حوالے سے کہتی ہیں کہ میں نروس تو بالکل نہیںہوں لیکن پرجوش ضرور ہوں اور لوگوں کا اس فلم کے لئے جوش دیکھ کر میری پرجوشی مزید بڑھ جاتی ہے. ایک سوال کے جواب عمارہ
حکمت نے کہا کہ مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی تھی نہ آتی ہے لیکن مجھے پنجابی آنی ضروری نہیں تھی کیونکہ مین آئیڈیا تو بلال لاشاری کا تھا جس پر انہوں نے کام کر لیا ہوا تھا ناصر ادیب کے ساتھ مل کر، میرے حصے کا کام پروڈکشن کے معاملات کو دیکھنا تھا. عمارہ حکمت نے کہا کہ فلم کو پرڈیوس کرنے کا تجربہ ہہت اچھا رہا ہے دوبارہ بھی اچھا سکرپٹ ملا تو پروڈیوس کروں گی. انہوں نے کہا کہ پائریٹڈ فلمیں نہ دیکھیں ڈائون لوڈ کرکے نہ دیکھیں، سینما کو سپورٹ کریں ٹکٹ خرید کر فلم دیکھیں. آپ سب کی سپورٹ فلم انڈسڑی کو سہارا دینے کےلئے بہت ضروری ہے.