وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا لوک ورثہ میں یوم قائدکی اور ونٹیج گاڑی کی نمائشی تقریب سے خطاب
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم موسٰی جی عیسیٰ جی فیملی کے بہت شکر گزار ہیں، زندہ قومیں اپنے ورثے کی حفاظت کرتی ہیں ، جس فراخ دلی سے میوزیم کے لیے ڈونیشن کی گئی ہے معمولی بات نہیں ، لوک ورثہ اس گاڑی کی حفاظت کرے گا اس کی یقین دہانی کرواتا ہوں
آج کے دن ہمیں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے اور قائداعظم کی لیڈر شپ کا کہ ہمیں یہ ملک ملا ، جس طرح کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور وہاں کے لوگ بھی حکومت سے تنگ ہیں ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے
جس طرح ہمیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ ہمارے آزادی سے خوش نہیں
میں عمران خان اور اپنی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم قائد کے نقش قدم پر چلنے کے کوشش کریں گے، اور ہم سب مل کر اس ملک کو بہت آگے لے کر جائیں گے