لالی وڈ کے لیجنڈ اداکار سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔

باغی ٹی وی : سلطان راہی 1938 میں بھارتی شہر سہارن میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے، سلطان راہی نے 1971 میں اپنے فلمی کیریئرکا آغاز کیا، اس دوران پنجابی فلم بشیرا کی کامیابی نے انہیں سپر اسٹاربنا دیا۔

سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جوڑی فلم کی کامیابی کی ضمانت بنی اور ان کی فلم ‘مولا جٹ’ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیے۔

سلطان راہی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ 12 اگست 1981 کو ان کی 5 فلمیں شیر خان، ظلم دا بدلہ، اتھرا پتر، چن وریام اور سالا صاحب ایک ہی روز ریلیز ہوئی تھیں جنہوں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کر دیے۔

700 سے زائد اُردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر سلطان راہی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا اور انہیں 150 سے زائد فلمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اداکارہ انجمن کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا –

لالی وڈ کے سلطان کو 9 جنوری 1996ء کو گجرانوالہ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا وفات کے وقت بھی سلطان راہی کی 54 فلمیں زیر تکمیل تھیں جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

Shares: