لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لئے کراچی سے آئے ڈاکٹرطاہرشمسی نے نوازشریف کولندن کے بجائے امریکاعلاج کی تجویز دی ہے، نوازشریف فیملی کی امریکی اسپتال میں علاج کیلئے مشاورت جاری ہے، نوازشریف کچھ روز لندن کے اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے
سابق وزیراعظم نوازشریف کومکمل علاج کیلئے لندن سے امریکا منتقل کیا جائے گا،شریف فیملی نے حسین نوازکوانتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے
نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے، ن لیگ کو امید ہے کہ لاہور ہائیکورٹ آج ہی درخواست پر فیصلہ سنا دے گی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا عدالت نے حکم دیا تو نواز شریف اگلے چوبیس گھنٹے میں ملک سے روانہ ہو جائیں گے، شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ جائیں گے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے
نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج پھر سماعت کرے گا۔ عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق وفاق اور نیب کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔ عدالت نے کہا لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
واضح رہے کہ نواز شریف نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی اور سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کی، نواز شریف سروسز سے گھر منتقل ہو چکے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے،