لندن کا دورہ لیگی وفد نے ذاتی خرچ پر کیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں کابینہ اراکین کے ہمراہ لندن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔
دورہ لندن میں شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر احسن اقبال،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل تھے۔
وفد کے ہمراہ لندن دورے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حکومت پر تنقید کی جارہی تھی ،سل، لیگ ن کے وفد کے دورہ لندن کے اخراجات کس نے اُٹھائے تھے؟
اب ا س حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہیں تمام تر غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے دورہ لندن سے متعلق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہم سب اپنے اپنے خرچوں پر لندن گئے تھے، کچھ لوگ بزنس اور کچھ اکانومی کلاس میں گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفد صرف اپنے خرچے پر ہی لندن نہیں گیا بلکہ لندن کے ہوٹل میں اپنے خرچے پر ہی ٹہھرا تھا۔
وفاقی وزیر نے وفد کے حکومتی خرچے پر لندن جانے کی تمام افواہوں کو پروپیگنڈا قرار دیا جب کہ اس موقع پر عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے پاس فرح گوگی یا احسن جمیل گجر ہوتا تو ہم بھی شاہانہ خرچے کے تحت لندن کا دورہ کرتے۔