بالی وڈ کی مقبول ترین جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی معروف فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے 25 سال مکمل ہونے پر لندن میں ان دونوں اداکاروں کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ فلم اسٹار شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کو رواں ماہ 20 اکتوبر کو 25 سال مکمل ہوجائیں گے یش چوپڑا کے زیرانتظام فلم ، جو 1995 میں ریلیز ہوئی شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی جوڑی نے اس فلم سے بے پانہ شہرت حاصل کی اورفلم نے باکس آفس پر انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا-
فلم کے 25 سال مکمل ہونے کے اعزاز میں ہارٹ آف لندن بزنس الائنس نے اعلان کیا ہے کہ لندن کے لیسٹر اسکوائر میں بالی وڈ کی مقبول جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کے ایک کانسے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے ’لیسٹر اسکوئر‘ پر فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کے اُس منظر کا مجسمہ بناکر لگایا جائے گا جو اُس فلم کا سب سے پسند کیے جانے والا منظر ہے جبکہ یہ پہلا بالی وڈ مجسمہ ہوگا جو برطانیہ میں بنایا گیا ہے۔
الائنس میں ہارٹ آف لندن بزنس مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر مارک ولیمز نے کہا کہ وہ پہلی فلم میں ٹریل لانے میں بہت پرجوش ہیں جس میں لیسسٹر اسکوائر کو مقام کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان اور کاجول جیسے بین الاقوامی سنیما کے ایسے ٹائٹنس کو ہماری ٹریل میں شامل کرنا حیرت انگیز ہے۔ یہ مجسمہ بالی وڈ کی عالمی مقبولیت اور ان ثقافتی پلوں کے لئے بہترین خراج تحسین ہے جو سنیما تعمیر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں ، اور ہمیں کوئی شک نہیں کہ یہ پوری دنیا کے شائقین کو راغب کرے گا-
دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر یش راج فلمز کے خصوصی منصوبوں کے نائب صدر نے کہا کہ اس فلم نے بالی وڈ کو ایک بڑی کامیابی دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جس کا مجسمہ لندن میں لگایا جائے گا اور ہمیں اعزاز حاصل ہے کہ بالی وڈ کے ان سپر اسٹارز کو ہالی وڈ اداکاروں کے ساتھ تسلیم کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ سینما گھروں میں طویل عرصے تک چلنے والی بھارتی فلموں میں سے ایک ہے۔
ادتیہ چوپڑا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اپنی ریلیز کے وقت باکس آفس پر تباہی مچادی تھی اور 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا اور فلم ’دل والے دُلہنیا لے جائیں گے‘ سینما گھروں میں طویل عرصے تک چلنے والی بھارتی فلموں میں سے ایک ہے۔