پرڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید جن کی فین فالونگ بہت زیادہ ہے وہ کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب پرڈیوسر بھی ہیں. ہمایوں سعید تین سال میں ایک اداکاری کا پراجیکٹ کرتے ہیں چاہے فلم ہو یا ڈرامہ. ھال ہی میں ان کی ریلیز ہوئی فلم لندن نہیں جائونگا کو عوام کو بہت پسند آرہی ہے. نہ صرف پاکستان میں بلکہ باہر کے ملکوں میں بھی فلم کامیابی کے ساتھ جاری ہے. ہمایوں سعید اس فلم کی سکریننگ کے لئے امریکہ میں موجود تھے گزشتہ روز ہی وطن واپس پہنچے ہیں. ہمایوں سعید سے یہ سوال بہت زیادہ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب نہیںجائونگی تو ٹھیک تھا فلم کا نام لیکن یہ لندن نہیں جائونگا نام کیوں رکھا گیا
تو اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جب فلم پنجاب نہیںجائونگا سپر ہٹ ہوئی تو میں ان دنوں میں لندن میںموجود تھا مجھے ہر طرف سے فلم کی کامیابی کے فون آ رہے تھے لیکن زیادہ تر لوگ مذاق کررہے تھے کہ لندن نہیں جائونگا کیوں نہیں بنا لیتے تو میں نے مذاق مذاق میں ہاں کردی لیکن جب ہم نے نئی فلم بنانے کا ارادہ کیا تو میں نے ٹیم کے سامنے دوستوں کی تجویز رکھی کہ لندن نہیں جائونگا بنانے کا کہا جا رہا ہے تو میری ٹیم نے کہا کہ آئیڈیا تو بہت اچھا ہے ٹھیک ہےہم اس پر فلم بناتے ہیں یوں فلم لکھوائی گئی اور بنا لی اور شکر ہے خدا کا کہ لوگوںکو یہ فلم بھی پسند آئی .








