لندن نہیں جائونگا کی آج لاہور میں سکریننگ

ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم لندن نہیں‌جائوں گا جو کہ فلم پنجاب نہیں‌جائونگا کا ری بوٹ ہے اس کی آج لاہور میں سکریننگ ہے. گزشتہ روز دبئی میں اسکی سکریننگ کی جا چکی ہے. فلم کی کاسٹ خاصی خوش ہے ان سب کا کہنا ہے کہ فلم لوگوں‌کو پسند آئیگی. فلم میں سہیل احمد بھی ایک اہم کردار میں‌نظر آرہے ہیں. واسع چوہدری اس فلم میں‌مہوش حیات کے مقابلے میں نظر آئیں گے، واسع نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے کہا ہے کہ مہوش کی شادی مجھ سے ہو گی یا نہیں یہ

چیز دیکھنے کےلئے آپ کو فلم دیکھنی پڑے گی. ٹریلر سے یہی لگ رہا ہے کہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں اور مہوش حیات کسی اور کو یعنی واسع چوہدری کو. اس ٹرائی اینگل کو کس طرح سے فلمایا گیا ہے یہ دیکھنے کےلئے ہم سب کو دیکھنی ہوگی لندن نہیں جائونگا. فلم کی مرکزی کاسٹ میں ہمایوں سعید ، مہوش حیات ،کبری خان ،واسع چوہدری اور عفت رحیم و دیگر شامل ہیں. ہدایتکار ندیم بیگ جنہوں نے یہ فلم ڈائریکٹ کی ان کی ڈائریکشن میں بنا ہوا ڈرامہ صنف آہن حال ہی میں ختم ہوا ہے اس میں بھی کبری خان تھیں . ندیم بیگ کا شمار ہمارے ملک کے بہترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے وہ جب بھی کوئی پراجیکٹ بناتے ہیں چاہے وہ بڑی سکرین کا ہو یا چھوٹی کا لوگ اسے کافی پسند کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ندیم سمجھ چکے ہیں کہ لوگ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں اور کیا نہیں.

Comments are closed.