لندن :لندن کے مشہور ٹاور برج کو ہفتے کے روز ’تکنیکی مسائل‘ کا شکارہوگیا،طلاعات کے مطابق لندن کے مشہور ٹاور برج کو ہفتے کے روز ’تکنیکی مسائل‘ کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بحری جہازکوگزارنے کے لیے اٹھایا گیا تاہم وہ ابھی تک بند ہے

باغی ٹی وی کے مطابق دوپہر اور شام کے دوران کئی گھنٹوں تک پل کو گاڑیوں کے لئے بند رکھنے کے بعد علاقے کے آس پاس کی ٹریفک تعطل کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اس ٹاورکی خرابی کی حوالے سے بتادیا گیا تھا

ذرائع کے مطبق یہ ٹاور1886 سے 1894 کے درمیان تعمیر کیا گیا یہ پل ایک سال میں 800 مرتبہ اٹھایا جاتا ہے اور ہفتے کے روز تاریخی چارٹر بوٹ سیلنگ بارج ول کے لئے اٹھایا جانا تھا۔

ادھرلندن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ٹاور ایک گھنٹے سے زیادہ بعد میں پیدل چلنے والوں کے لئے دوبارہ کھل گیا ، لیکن کئی گھنٹوں تک وہ گاڑیوں کے لئے بند رہا۔

Shares: