لانگ جمپر محمد آصف کو بڑے قومی ادارے نے ملازمت دے دی

0
47

لانگ جمپر محمد آصف کو بڑے قومی ادارے نے ملازمت دے دی

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے لانگ جمپر محمد آصف کو پاکستان آرمی نے ریکروٹ کرلیا۔آرمی کے اتھلیٹکس کوچ محمد آصف کی ٹریننگ کریں گے ۔

صدر اتھلیٹکس فیڈریشن میجرجنرل(ر) اکرم ساہی کے مطابق محمد آصف اب لاہور آنے کی بجائے آرمی اتھلیٹکس ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ پاک آرمی جیسے پروفیشنل ادارے کا محمد آصف کو ریکروٹ کرنا خوش آئندہے۔

آصف کو پاک آرمی ٹیم میں شامل کرنے پر آرمی چیف کے شکر گذار ہیں ۔ پاک آرمی محمد آصف کو ٹریننگ کی بہترین سہولیات فراہم کرے گی۔

آصف پاکستان اتھلیٹکس کا سرمایہ ثابت ہوگا۔ہماری نیک خواہشات محمد آصف اور اس کی فیملی کے ساتھ ہیں آرمی کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہوگی فیڈریشن آصف کے لئے اپنا کردارادا کرے گی۔

Leave a reply