لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے، انٹیلی جنس رپورٹ کیا ہیں، وزیرداخلہ کی وزیراعظم سے ہوگی اہم ملاقات
باغی ٹی وی :لانگ مارچ سے کیسے نمٹا جائے؟ وزیر داخلہ شیخ رشید آج وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے اس سلسلے میں شیخ رشید لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے اقدامات سے آگاہ بھی کریں گے. انٹیلی جنس رپورٹ وزیراعظم کیساتھ شیئر کی جائیگی.
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم آج اپنے اجلاس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوںسے استعفوں بارے حتمی فیصلہ کرے گی . اس سلسلے میں اطلاعات ہیں کہ مریم نواز کی اپنے والد نواز شریف سے بات ہوئی جس میں استعفوں بارے حتمی مشورہ کیا گیا . مریم نواز اپنے اتحادیوں کو اس سلسلے میں نواز شریف کا پیغام دیں گی. اپوزیشن لانگ مارچ میں کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے اور حکومت کو کیا ٹف ٹائم دیتی ہے . یہ سب کافی اہم سمجھا جار رہا ہے .
اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم لانگ مارچ میں تشدد کو ہوا دینے کا پروگرام رکھتی ہے اسلام آباد سمیت جی ایچ کیو کے سامنے لانگ مارچ لے جانے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں . ان حالات میں اپوزیشن جماعتوں سے کیسے نمٹا جائے . حکومت اس بارے میں کیا پلان رکھتی ہے . ایجنسیوں کی کیا رپورٹس ہیں . لا اینڈ آرڈر کو کتنا خطرہ ہو سکتا chris pine workout ہے . سب کچھ وزیر داخلہ وزیرا عطم سے ملاقات کے دوران شیئر کریں گے
پی ڈی ایم اگر لانگ مارچ کی صور ت ممنوعہ علاقوں کا رخ کرتی ہے تو اس کو کیسے ہینڈل کیا جائے اور ہجوم کو روکنے اور لانگ مارچ کرنے سے کیسے روکا جائے . ان سب معاملات پر وزیر داخلہ وزیر اعظم کو بریف کریںگے . وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی میٹنگ بہت اہم سمجھی جارہی ہے جس مںایجنسیوں کی انٹیلیجنس رپورٹ پیش کری جائے گی.