لانگ مارچ،عوام کو مزید مسائل میں جھونکنے کا مذاق:تجزیہ شہزاد قریشی

qureshi

ملکی سیاسی تاریخ جلسے جلوسوں لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھری پڑی ہے عمران خان کا لانگ مارچ کوئی نئی بات نہیں۔ جلسے جلوسوں دھرنوں لانگ مارچ میں مذاکرات بھی کوئی نئی بات نہیں۔ تاہم موجودہ دور کی سیاست کا انداز پہلی بار دیکھا گالی گلوچ کی سیاست اور افواہ سازی کی سیاست اس ملک اور قوم کو کدھر لے کر جا رہی ہے ملک کی داخلی صورتحال کچھ عرصہ پہلے انتہائی خوفناک بلکہ خونی تھی

لانگ مارچ کا تیسرا دن:عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کرنےگھرسے کب اورکس کےساتھ…

پاک فوج نے اور سول حکومت نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ضرب عضب سے لے کر ردالفساد تک فوج نے قربانیاں دے کر ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالا بلاشبہ ملک کی سیاسی صورتحال کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے آنے والے چند ہفتوں میں صورتحال کی شکل و صورت واضح ہونے کے لئے اہم قرار دیئے جارہے ہیں کسی زمانے میں پنجاب میں بھٹو پھر نواز شریف اور آج عمران خان کا پرجوش استقبال ہو رہا ہے لیکن ہوائوں میں اڑ جانے والے جلسوں کے اونچے نعروں اور بے مغز تقریروں سے عوام کی کون سی بگڑی بن سکتی ہے؟

سینیٹراعظم سواتی پرتشدد کیوں؟ سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کردی

پنجاب میں عمران خان کے کامیاب جلسوں اور عوام کی بھرپور شرکت کا سہرا ملک میں موجود مسلم لیگ کی قیادت کو جاتا ہے جس کے پاس ترجمان بھی شاید کم ہو گئے جو میاں محمد نوازشریف کے دور حکومت کے ترقیاتی کاموں ملکی معیشت کی صورتحال سے عوام کو آگاہ نہیں کر سکے جو ترجمان ہیں وہ بھی گالی گلوچ کا جواب گالی گلوچوں اور بھڑکوں میں دینے پر مجبور ہیں۔ جن معاملات میں عمران خان مارچ لے کر نکلے ہیں کیا یہ سیلاب سے تباہ شدہ عوام کی بحالی کی کوشش ہے؟ ڈوبتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دینے کا چیلنج، مہنگائی، بیروزگاری کے سمندر سے عوام کی بازیابی، سرحڈدوں پر منڈلاتے ملکی سالمیت کو خطرات ایسے مسائل ہیں جن سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکومت اور عسکری ادار ے ہمہ تن مصروف ہیں۔

اپنےلوگوں کاتحفظ کرنامیرابنیادی حق،میری جان بھی انکےلیےحاضر:علی امین گنڈا پورکا…

ان حالات میں لانگ مارچ کسی بھی محب وطن اور محب قوم لیڈر کو ملکی معیشت اور قومی سلامتی کے مسائل کو پس پشت ڈال کر عوام کو مزید مسائل میں جھونکنے کا مذاق ہوگا۔ جس کی قیمت آنے والی نسلیں ادا کرتی رہیں گی۔ اس سلسلے میں اپنی ریٹنگ بڑھانے والے اینکرز اور یوٹیوبرز کو بھی ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ خداراہ وطن عزیز کو مزید بحرانوں کا شکار نہ کریں۔

Comments are closed.