اسلام آباد:وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین کی مبینہ آڈیو میڈیا کو سنادی جس میں وہ اسلحہ اور بندے اسلام آباد کے قریب پہنچانے کی بات کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مارچ ایک فتنہ مارچ ہے، جو قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، عمران خان کے قریبی ساتھی نے 4 روز پہلے کہا تھا کہ یہ خونی مارچ ہو گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سچ کہنے والا گھر کا بھیدی تھا، جسے پی ٹی آئی نے فوری طور پر پارٹی سے نکال دیا، نوٹس کے مطابق کم از کم 7 سے 15 دن تو دیئے جاتے ہیں، فیصل واؤڈا نے ان کا ملک دشمن اور گھٹیا ایجنڈا بے نقاب کر دیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی تباہی چاہتا ہے، اس کا کوئی جمہوری رویہ ہے نہ ہی یہ سیاستدان ہے، یہ فتنہ اپنے کھیل کو شیطانی مارچ کے ذریعے مکمل کرنا چاہتا ہے، اسلام آباد آ کر جلسہ کرنا تو اس کا مقصد نہیں ہے، یہ چاہتا ہے اسلام آباد میں فساد ہو اور لاشیں گریں، اس کا مقصد ہے کہ یہاں آ کر لاشیں گرائیں۔

عمران خان نے اپنی تقریرمیں بھیڑبکریاں کس کو کہہ دیا:ہرکوئی اپنی فکرکرنے لگا

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ایک ایسا مافیا ہے جسے کوئی شرم نہیں کہ اس کام سے ملک کو کیا نقصان ہوگا، اس نے تو اس وقت بھی نہیں سوچا جب سائفر کا ڈرامہ رچایا، اور یہ کہتے ہوئے اسے کتنا ذہنی سکون تھا کہ ہم اس سے کھیلیں گے اور اسے ایک سازش کے طور پر پیش کریں گے۔

پی ٹی آئی بضد:مذاکرات کی حکومتی پیشکش مسترد کردی

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اس طرح کی صورتحال پیدا کی جائے کہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے مابین کشیدگی ہو،اور دونوں طرف سے لاشیں ملیں، یا پھر اس دوران اس کے اپنے بندے ہی کارکنان کی لاشیں گرا دیں اور کہا جائے کہ فورسز نے یہ کام کیا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ لانگ مارچ کو خونی مارچ بنانے کے لئے چھوٹے چھوٹے جرائم پیشہ گروپس کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں، اور اس میں گجرات بھی پیش پیش ہے، اس حوالے سے ہمارے پاس بہت سی غیر اہم اطلاعات موجود ہیں، تاہم اس وقت ایک ثبوت پیش کروں گا، یہ ایک سابق وفاقی وزیر کی گفتگو ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہوسکتا کیوں کہ اس وزیر کا ایک ریکارڈ موجود ہے

رانا ثنااللہ کی عمران خان کوغیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا…

وزیرداخلہ نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو پیش کی جس میں سابق وفاقی وزیر ایک نامعلوم شخص سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا پوزیشن ہے؟ بندوقیں اور لائسنس کتنے ہیں اور بندے کتنے ہیں۔ جس پر وہ نامعلوم شخص کہتا ہے کہ بندے اور بندوقیں بہت ہیں، آپ جتنے بولیں، اور لائسنس بھی بہت ہیں۔

مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈا پور اس شخص سے پوچھتے ہیں کہ اسلام آباد کی سرحد کے قریب کون سی کالونی لگتی ہے؟۔ جس پر وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے تو آپ کو پورا نقشہ بھیجا تھا۔ علی امین کہتے ہیں کہ بندے اور اسلحہ وہاں پر پہنچا دیں۔ جس پر وہ بندہ کہتا ہے کہ کوئی مسئلہ نہیں سب ہوجائے گا۔

Shares: