مزید دیکھیں

مقبول

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کی ٹیسلا گاڑی خرید لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک...

سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز...

قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت

اسلام آباد: قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے...

یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال 2 فیصد اضافہ

گذشتہ مالی سال یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات...

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ زخمی

پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی کے مینہیم...

لانگ مارچ، سرائے عالمگیر،چنیوٹ،دیر میں ہونگے جلسے

لانگ مارچ، سرائے عالمگیر،چنیوٹ،دیر میں ہونگے جلسے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا کارواں آج سرائے عالمگیر پہنچے گا

شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں ،دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز وزیر آباد سے ہوا تھا جہاں عمران خان کے کینٹینر پر مبینہ فائرنگ کی گئی تھی، سرائے عالمگیر پر لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی کارکنان جمع ہو رہے ہیں،لانگ مارچ کے شرکاء سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،

علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال ہوگا لال حویلی حقیقی لانگ مارچ کا ہنگامی کیمپ آفس قرار دے دیا گیا ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کا شاندار استقبال کریں گے، جمعہ کو انتظامات کو آخری شکل دیں گے، ہنگامی طور پر فوکل پرسن کی میٹنگ بلائی ہے، لال حویلی ہنگامی کیمپ آفس ہو گا، کمیٹی چوک میں عمران خان کا تاریخی استقبال ہو گا،

دوسری جانب تحریک انصاف آج چنیوٹ میں پاور شو کرے گی۔ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اسد عمر کا ایک بجے بھٹو کالونی کے قریب استقبال کیا جائے گا۔۔ استقبالیہ پروگرام سابق ضلعی صدر میاں شوکت تھہیم، قاضی علی حسن پمی اور خان اسد کررہے ہیں۔ بھٹو کالونی سے سیم نالہ تک گھوڑا ڈانس کے ذریعے جلوس لایا جائے گاسیم نالہ چوک پر اقصی حیات لالی گل پاشی اور گھوڑا ڈانس پارٹی کے ہمراہ جلوس میں شریک ہونگے اسد عمر قائداعظم پارک چوک میں آئی ایس ایف کے منعم سنگرا کی طرف سے رکھا گیا یوم ستائیس کا کیک کاٹیں گے قائد اعظم پارک سے ختم نبوت چوک میں جلوس کی شکل میں پہنچا جائے گا ضلعی صدر سردارزادہ سید ذوالفقار علی شاہ اور مہر خالد ارائیں ختم نبوت چوک میں استقبال کریں گے ختم نبوت چوک میں اسد عمر خطاب کریں گے ختم نبوت چوک سے جلوس تحصیل لالیاں روانہ ہوگا اسد عمر احمد نگر میں ایم پی اے تیمور امجد لالی کے پڑاؤ میں عوام سے خطاب کریں گے شام پانچ بجے ایم ین اے غلام محمد لالی کے ڈیرے پر جلسہ عام ہوگا

پی ٹی آئی آج تحصیل لالیاں ڈیرہ ایم این اے غلام محمد لالی میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔ ۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی تحصیل لالیاں آمد پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں جلسہ کے شرکاء کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ، سول ڈنفیس،سرکاری ہسپتال،ریسکیو 15 ہائی الرٹ ہے ایلیٹ فورس،ڈولفن اہلکاروں کو بھی ڈیوٹیاں سونپ دی گئی داخلی خارجی راستوں پر پولیس کے چوکس جوان تعینات کئے گئے ہیں

دیر مین چوک میں بھیپاکستان تحریک انصاف کا پنڈال سج گیا ،کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے

لانگ مارچ کی وجہ سے جہاں عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے وہیں طلبا بھی متاثر ہونے لگے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور لانگ مارچ کے شرکاء کو زیادہ دکھانے کے لئے جس شہر میں لانگ مارچ ہوتا ہے وہاں چھٹی دے کر طلبا و تعلیمی اداروں کے عملے کو لانگ مارچ میں شرکت کی ہدایت کی جاتی ہے،اس سے پہلے احتجاج کے باعث تین دن تک راولپنڈی کے تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

مارچ کی سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں لانگ مارچ انتظامیہ کو سکیورٹی ایس او پیز پر ہر صورت عملدر آمد کرنے کی درخواست کی گئی ہیں کنٹینر کے ارد گرد سکیورٹی کا خصوصی حصار بنایا جائے گا۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو کنٹینر کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا۔ لانگ مارچ کے روٹس کی عمارتوں پر کمانڈوز تعینات ہونگے۔ لانگ مارچ کی سی سی ٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لانگ مارچ میں آنے والے شرکاء کے اسلحہ بردار پرائیویٹ گارڈز کا داخلہ ممنوع، ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کو لانگ مارچ کے روٹس پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز روانہ کی بنیادوں پر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے متبادل روٹس اور اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan