اینٹی نارکوٹکس فورس کی مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد

0
33
ANF

اینٹی نارکوٹکس فورس کی مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد.

اے این ایف ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنوشہرہ کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 66 آئس بھرے کیپسولز برآمد کئے ہیں ، ملزم دوحہ جا رہا تھا۔ دوسری کارروائی کے دوران اے این ایف نے بُرہان ٹول پلازہ پراٹک کے رہائشی ملزم سے1 کلوسے زائدافیون برآمد کرلی۔

ترجمان ے این ایف کے مطابق تیسری کارروائی کے دوران باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر بنوں کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 4 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے، ملزم بحرین جا رہا تھا۔ چوتھی کارروائی کے دوران کوئٹہ میں 2 ملزمان سے 6کلو چرس برآمد کئے۔ پانچویں کارروائی کے دوران نُوکنڈی سے 25 کلو ہیروئن، 10 کلو افیون، 74 کلو میتھ اور 21 کلو کرسٹل آئس برآمد کر لی ہے۔ مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی کاروائی ہوئی تھی جس میں اے این ایف نے مختلف جگہوں پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آئس، چرس اور اسلحہ قبضے میں لے لیا تھا۔ اے این ایف کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے 120 گرام آئس برآمد کرلی لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف کی مشترکہ کارروائی کے دوران بنوں کے رہائشی ملزم کے بیگ سے 620 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، ملزم فلائٹ نمبر PK 412 سے شارجہ جا رہا تھا دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پشین کے رہائشی ملزم سے 24 کلو چرس، 1 عدد پستول اور2 میگزین برآمد ہوئے جبکہ کوہاٹ اور خیبر کے علاقوں سے 37 کلو 185 گرام چرس ہوئی اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

Leave a reply