قیام پاکستان سے لیکراستحکام پاکستان تک ، احتجاجی دھرنوں کی تاریخ
لاہور: قیام پاکستان سے لیکرابتک پاکستانی سیاست میں احتجاجی دھرنوں, مظاہروں اور مارچوں کی ایک لمبی تاریخ ہے ۔ پاکستان کے سیاسی حالات پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ پچھلی 5 دہائیوں میں دارالحکومت نے کئی سیاسی تحریکیں دیکھیں مگر یہ بھی طے ہے کہ دھرنوں سے مسائل کا حل نہیں نکلتا بلکہ دھرنوں سے حکومت وقت ہی ڈی ریل ہوا کرتی ہے۔ مسائل کا حل صرف پارلیمنٹ کے اندر رہ کر ہی نکا لا جاسکتاہے
1980 میں زکوۃ عشرآرڈیننس کےخلاف دھرنا
پاکستان میں پہلا بڑا مظاہرہ چار اور پانچ جولائی 1980ء کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) نے اپنے قائد مفتی جعفر حسین کی قیادت میں جنرل ضیاء الحق کے متنازعہ زکٰوۃ اور عشر آرڈیننس کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا۔
ضیاالحق کی برسی پرپی پی کا احتجاجی دھرنا
دوسرا بڑا دھرنا یا احتجاج سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں 17 اگست1989 ء کو میاں نواز شریف نے فیصل مسجد میں ضیاء الحق کی پہلی برسی منانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا۔ پھر 16 نومبر 1992ء کو ایک لانگ مارچ شروع کیا-16جولائی 1993ء کو بے نظیر بھٹو شہید نے ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کیا۔
جماعت اسلامی کا قاضی حسین احمد کی قیادت میں دھرنا
جماعت اسلامی نےپہلا مارچ ستمبر 1996ء میں قاضی حسین احمد کی قیادت میں ملین مارچ کی صورت میں کیا۔
عدلیہ بحالی کی تحریک پروکلا کی جنرل پرویزمشرف کے خلاف دھرنا
جنرل مشرف کےدورحکومت میں 9 مارچ 2007ء کواس وقت کے صدرجنرل پرویز مشرف کی جانب سے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے پر وکلاء نے عدلیہ کی بحالی کے لئےتحریک چلائی۔
ڈاکٹرطاہرالقادری کا لاہور سے اسلام آباد تک مارچ،پیپلرپارٹی کےخلاف احتجاج
پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے2013 ء میں پیپلز پارٹی کےدور حکومت میں لاہور سےاسلام آباد تک مارچ کیا۔
عمران خان نے14اگست 2014ء کو نون لیگ کی حکومت کےخلاف انتخابی نتائج دھاندلی کے الزام لانگ مارچ کیا،
ٹی ایل پی کا دھرنے پردھرنا،نوازشریف کی طرف سے انتخابی فارم میں تبیلی پردھرنا
نومبر2017میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف انتخابی فارم میں تبدیلی کےخلاف اور توہین مذہب کےخلاف، پھر ٹی ایل پی نے2018 میں پھرنومبر 2020 کا اپنا دھرنا فروری 2021میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے فیصلے نتیجے میں ایک اور دھرنا
پی ڈی ایم کا عمران خاں کے خلاف ازادی مارچ
پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مولانا فضل الرحمٰن اور پیپلز پارٹی نے بالترتیب دھرنا اور لانگ مارچ بھی کیا۔
پاکستان میں بیرونی سازش کے خلاف حقیقی آزادی مارچ،عمران خان کا اعلان
حکومت سے بے دخلی کےبعد پی ٹی آئی نے احتجاج کا اعلان کی اور پھرآزادی مارچ کے نام پر 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کیا،








