پاکستان تحریک انصاف کی لاہور سے لانگ مارچ میں ناکامی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ مرتب کر لی۔
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق رپورٹ اعلیٰ ٰقیادت کو ارسال کر دی گئی رپورٹ میں لاہور میں ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا،محمود الرشید نے رپورٹ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا ۔
اب تیاری کے ساتھ آئینگے،جو ہمارے ساتھ ہوا آئندہ کیسے بچنا ہے پلان بنا لیا،عمران…
رپورٹ کے مطابق رہنماوں اور لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث ناکامی ہوئی۔ تنظیم عوام کو باہر نکالنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے میں ناکام رہی باہمی رابطوں میں کمی کے باعث کوئی رہنما لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکا اراکین اسمبلی گرفتاری کے خوف سے روپوش رہے-
قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کبھی پرتشدد احتجاج نہیں کیا پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہم اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گےہمارا 26 سالہ ریکارڈ ہے کبھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، ہماری جماعت میں کوئی شدت پسند ونگ نہیں،بیرونی سازش تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرنے کیلئے ہوئی،منتخب وزیراعظم کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، قوم کو سمجھنے میں صرف 6 ہفتے لگے-
عمران خان پکڑے گئے:بُری طرح بے نقاب
عمران خان نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا، ہم نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہیں 6 دن کا وقت دیا تھا، انہوں نے ہمارے خلاف گلو بٹ استعمال کئے،اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئیں گےآج سے سب کو مارچ کی تیاری کرنے کو کہہ دیا ہے، جو ہمارے ساتھ ہوا اس سے آئندہ کیسے بچنا ہے پلان بنا لیا –
پیر کو ہم اس معاملے پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں،عدالت سے پوچھیں گے کیا احتجاج کسی جمہوری جماعت کا حق ہے کہ نہیں، لندن میں 20 لاکھ لوگ عراق وار کے خلاف نکلے ایک کنٹینر نہیں لگا، ڈاکٹر یاسمین پر تشدد کیا گیا، ان کی عمر 70 سال سے بھی اوپرہے ہم کوئی اسلام آباد میں انتشار پھیلانے آرہے تھے ؟ ہمارے خلاف پی ٹی وی کا کیس فراڈ تھا اب بھی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے درختوں کو آگ لگا دی سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے ان سب کی شکلیں سوشل میڈیا پر ڈالیں گے،اب پاکستان کی جمہوریت کا امتحان ہے، کیا یہ پرامن احتجاج کے راستے روکیں گے اور ہم خاموش ہو جائیں گے-