لوٹ مار کا نیا طریقہ، گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے پانی بھر دیا گیا
لوٹ مار کا نیا طریقہ، گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے پانی بھر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں تو شہریوں نے جہاں پٹرول ڈلوا کر گاڑی بھگا لی اور پیسے نہیں دیئے وہیں پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے گھناؤنی واردات سامنے آئی ہے
پٹرول ڈلوانے جانے والے گاڑی مالکان کی گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے پانی ڈال دیا گیا اور پیسے پٹرول کے لے لئے گئے، ایسا ایک شخص کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ درجنوں متاثرین سامنے آ گئے، واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پٹرول کی جگہ پانی کے ساتھ ٹینکی بھروانے والے سراپا احتجاج ہیں
پٹرول پمپ پر گاڑی والا گاڑی کی ٹینکی فل کروا کر فرار ہو گیا pic.twitter.com/XhQ08BJ3Bd
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 20, 2022
واقعہ ساہیوال میں پیش آیا،ساہیوال پاکپتن چوک پرموجود (گو ) بلوچ کے پمپ سے پٹرول کی جگہ گاڑ یوں میں پانی 235 روپے فی لیٹر میں بھرنا شروع کردیا جس سے گاڑیوں کے مالکان پریشان گاڑیاں خراب ہو چکی ہیں، جو اب سٹارٹ بھی نہیں ہو رہی ہیں، گاڑی میں پٹرول کی جگہ پانی بھروانے والے ایک متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ گاڑی کی ٹینکی فل کروانے آیا تھا، گاڑی میں پٹرول ڈلوایا، 235 روپے فی لیٹر ٔپٹرول ڈالا گیا لیکن حقیقت میں اس میں پانی ڈالا گیا ، 12 ہزار کا تیل ڈلوایا لیکن پانی نکلا،
گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے پانی ڈال دیا گیا pic.twitter.com/zASaJ87JG5
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 20, 2022
شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو ہمیں لوٹ لیا گیا کہ گاڑیوں میں پانی ڈال دیا گیا اور پیسے پٹرول کے لئے گئے ، دوسری جانب اب پمپ والے غائب ہیں، کوئی ہماری مدد کو نہیں آ رہا، منیجر کو کالیں کر رہے ہیں لیکن اسکا نمبر نہیں لگ رہا، اب ہم کس کے پاس انصاف کے لئے جائیں، ہمارے نقصان کا ازالہ کون کرے گا
پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل
جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ
ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا
وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ
جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت