لوٹ مار کی واردات کے دوران پولیس مقابلہ،تین ملزمان گرفتار

0
37
karachi-police

شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

تھانہ زمان ٹاٸون پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ ہوا، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق دو طرفہ فاٸرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا، اسٹریٹ کریمنلز کے دیگر دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کورنگی ناصر جمپ کے قریب شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہے تھے گرفتار ملزمان سے اسلحہ تین پسٹل اور چھیننے ہوٸے تین موباٸل فون برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان سے شہری کی چھینی ہوٸی موٹرساٸیکل بھی برآمد کر لی گئی، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شیر خان کے نام سے ہوٸی, گرفتار دیگر دو ملزمان کے نام شہباز اور فاروق معلوم ہوٸے، گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیٸے ہسپتال جبکہ دو ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہےملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

پرویز الہی کی گرفتاری کی ویڈیو

دوسری جانب موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان بلدیہ پولیس نے گرفتار کر لیے ،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر عدیل احمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی ،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث عبدالمناف اور راشد محمود نامی ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضے سے 3 روز قبل بلدیہ سے چوری کی گئی موٹرسائیکل KIY-2704 برآمد کر لی گئی ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ بلدیہ سے گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔

Leave a reply