اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور اکثر بالی وڈ پارٹیوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور آج کل اسی وجہ سے رہتے ہیں سرخیوں میں. ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت پھیلی جب انہیں 2022 میں کریتی سینن کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ایک بار پھر یہ دونوں سرخیوں میں آ گئے ہیں کیونکہ ان دونوں نے لکمے فیشن ویک کے عظیم الشان فائنل میں منیش ملہوترا کے لیے شو اسٹاپرز بن کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے. لکمی فیشن ویک کا گرینڈ فائنل گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوا۔ اس کا آغاز 9 مارچ کو سشمیتا سین، زینت امان، سارہ علی خان، شانایا کپور اور دیگر جیسی مشہور شخصیات کے ساتھ ہوا جنہوں نے اپنے اسٹائلش انداز سے ریمپ پر طوفان برپا کیا۔ فائنل منیش ملہوترا

کے کلیکشن ‘ڈفیوز’ کی پیشکش کے ساتھ ختم ہوا جہاں لو برڈز اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور فیشن ڈیزائنر کے شو اسٹاپرز بنے۔ یہ یقینی طور پر ان کے مداحوں کے لیے ایک حیرت انگیز لمحہ تھا دونوں ایک ساتھ بہت ہی اچھے لگ رہے تھے . کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم ان کی طرف سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ اننیا پانڈے ماضی کے اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں.

Shares: