رنبیر کپور ہندوستانی سنیما کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں جدہ، سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی، وہاں انہوں نے اپنی فلم شمیشیرا کی ناکامی پر بات کی اسی تقریب میں انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم لو رنجن میری آخری رومینٹک کامیڈی فلم ہو گی اس کے بعد میں دوسری طرح کے کردار اور فلمیں کروں گا . انہوں نے کہا کہ میں‌جانتا ہوں کہ میں بوڑھا ہو رہا ہوں اس لئے مجھے اس طرح کی کردار اب نہیں‌کرنے چاہیں اور رومینٹک کامیڈی فلموں سے باہر آنا چاہیے . فلم لو رنجن میں‌میرے ساتھ شردھا کپور بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ہم دونوں کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے امید ہے کہ شائقین ہماری جوڑی کو

بہت پسند کریں گے. یاد رہے کہ رنبیر کپور نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد رومانوی کامیڈیز میں کام کیا جن میں عجب پریم کی غضب کہانی، انجانا انجانی، بچنا اے حسینو، تماشا، اور جگا جاسوس جیسی فلموں کے نام شامل ہیں۔یاد رہے کہ شردھا کپور بھی بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ ان دونوں کی جوڑی کو شائقین شکرین پر کتنا پسند کرتے ہیں.

Shares: