

پیر کے روز ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے اس کی گردن پر اس سختی سے اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا کہ وہ آخر کار سانس نہ آنے کی وجہ سے دم توڑ گیا تھا۔
مریکی ریاست مینسوٹا میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس نے اس وقت کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود پورے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ 40 سے زائد شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔
امریکا میں لوگ لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران مختلف شہروں میں بڑی بڑی دکانوں اور اسٹورز کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ مشتعل مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں سمیت دیگر املاک کو نذر آتش کردیا گیا۔
