لوئر چترال:سیدآباد 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم،2جانبحق،ایک زخمی
چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی ) لوئر چترال سیدآباد میں دو موٹر سائیکل سواروں کا آپس میں تصادم، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوا،ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا
لیکن دونوں افراد ہسپتال پہنچتے ہی انتقال کر گئے، حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جن میں ایک زخمی کو THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا گیا ہے، جانبحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق لوئر چترال کے مقام گنگ سے ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق مخالف سمت سے آنے والے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں.