لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

0
43

لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اور لیویز اہلکار شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملک لیاقت کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

 

ادھر بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ہفتے کی رات کو زور دار دھماکے سے لرز گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع السادات مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ جمعرات کی رات کو صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

Leave a reply