لاہور:کرونا نے دنیا کوکچھ تو کرو ناں پرلگا دیا، کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ٹشو پیپر متعارف ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ میدان میں آگئی، پنجاب یونیورسٹی کے کیمیکل انجینئرز نے الکوحل سمیت مختلف فارمولاز کے استعمال سے ٹشو پیپرز تیار کرلیے، انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ان ٹشو پیپرز کے باقاعدہ استعمال سے کورونا وائرس سے بچا سکتا ہے۔

جہاں مفاد پرست عناصر نے مشکل وقت میں ہینڈ سینی ٹائزر کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو وہیں یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلبا نے سستے ہینڈ سینی ٹائزرز بھی متعارف کرادیئے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اگرحکومت ٹشو پیپر اور سینیٹائزر کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء فراہم کرے تو وہ سستے داموں بنا کر انہیں مارکیٹ تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

اس جان لیوا وائرس سے بچنے کیلئے طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لوگوں سے ہاتھ ملانے ، میل جول اور خاص طور پر انجان لوگوں سے دور رہیں۔

Shares: