لاہور:مطالبہ نہ منظور ہونے کی صورت میں ایل پی جی پلانٹس کے باہر دھرنا دیں گے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی کے لیے 3 روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی نہ ہونے کے خلاف 28 سے 30 جنوری تک ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری نرخ پرایل پی جی فراہم کی جائے۔نمائندہ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ جے جے وی ایل جام شورو پلانٹ 700 میٹرک ٹن تک پیداواری صلاحیت رکھتا ہے ، اس پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ایل پی جی پلانٹس کے باہردھرنا دیں گے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال ستمبر میں بھی ایسی ہی ہڑتال کی گئی تھی ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں من مانے اضافے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا
چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ملک بھر میں قائم ایل پی جی ریٹیلرز نے گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 100 روپےاور کمرشل سلنڈر کی قیمت میی 400 روپے کا اضافہ قبول نہیں ، سیلاب کی آڑ میں ایل پی جی کی قیمت میی تیسری بار بلاجوز 10 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اوگرا نے ماہ ستمبر 2022 کی قیمت میں 6 روپے فی کلو گرام کی کمی کی تھی جس کے بعد صارفین کے لیے گھریلوں سیلنڈر 2496 روپے کا کر دیا گیا اور ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 212 روپے مقرر کر دی گئی مگرملک بھر میی ایل پی جی کی 50سے 70روپے فی کلو گرام اضافی قیمت کے حساب سے 450 گھریلو سلنڈر پر اور 650 روپے کمرشل سیلنڈر کی بلیک مارکیٹنگ جاری تھی