ایل پی جی گیس مہنگی ہو گئی

ایل پی جی گیس مہنگی ہو گئی

باغی ٹی وی : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آگست کیلئے گھریلو اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والی مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔

پاکستان میں تیل اور گیس کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 18روپے 48پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں3.96 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا تھا۔ اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 46.76 روپے فی سلنڈراضافہ کردیا تھا۔

اوگرا نے جولائی کیلئے 11.8 کلوگرام گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت1345.07روپےمقررکردی ہے۔ جون کیلئے 11.8کلوگرام گھریلوسلنڈرکی قیمت1298.31 روپے تھی۔

یاد رہے کہ 26 جون کو وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

Comments are closed.