مہنگائی پھر آگئی ، ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمت بڑھ گئی ، حکومت خاموش

0
58

لاہور:مہنگائی پھر آگئی ، ایل پی جی گیس کی خود ساختہ قیمت بڑھ گئی ، کمپنیاں من مرضی کرنے لگیں اور حکومت خاموش ، طاقت ور کون؟ اطلاعات کے مطابق ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے ماہ اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ کردیا۔

دیسی طریقہ علاج کامیاب ، ایلوپیتھی نے بھی مان لیا ، نمک کے غسل اور گرم کیچڑ سے جوڑوں کے درد میں کمی کی تصدیق کردی

ذرائع کےمطابق عالمی سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 12 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔ گھریلو سلنڈر میں 140 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 540 روپے اور 12 روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 1328 روپے کی بجائے 1468 روپے، کمرشل سلنڈر 5110 کی بجائے 5650 روپے اور فی کلو 113 کی جگہ 125 روپے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

“گنگارام،جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال لاہورمیں دل کے مریضوں کے علاج کا نظام برائے نام ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی” لاک ہے

گنگارام،جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال لاہورمیں دل کے مریضوں کے علاج کا نظام برائے نام ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی

دوسری طرف چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نے ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ایرانی ایل پی جی کی امپورٹ پر پابندی کے باعث ایل پی جی مارکیٹینگ کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

“غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف” لاک ہے

غیرت مند وزیراعظم کے غیرت مند سپوت : عمران خان کے بعد یو این میں پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے میں مصروف

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کہتے ہیں‌کہ تافتان باڈر بند ہونے سے غریب عوام سستی گیس سے محروم ہو جائے گی۔ عرفان کھوکھر ایل پی جی پالیسی 2016 میں تجاویز کے لیے کل وزیراعظم کے مشیر ندیم بابر سے اہم ملاقات کریں گے۔

Leave a reply