ایل پی جی ٹینکر بلاسٹ شاہدرہ میں ہمارے رکشے گاڑیاں تباہ ہوئیں ، حکومت نے ذرہ بھر بھی امداد نہیں کی

0
38

لاہور:ایل پی جی ٹینکر بلاسٹ شاہدرہ میں ہمارے رکشے گاڑیاں تباہ ہوئیں ، حکومت نے ذرہ بھر بھی امداد نہیں کی،باغی ٹی وی کےمطابق لاہور کے معروف علاقہ شاہدرہ میں ایل پی جی ٹینکربلاسٹ ہوئے کئی ماہ ہوگئے لیکن ابھی تک نہ تو حکومت اورنہ کسی سیاستدان نے آکرخبرلی

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ان بے بس اورپریشان حال لوگوں کا حال معلوم کرنےکے لیے جب باغی ٹی وی کا نمائندہ اس حادثے میں‌ جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کے گھر پہنچے تو ان کے حالات سن کراور بھی زیادہ پریشانی کا احساس ہوا

باغی ٹی وی نمائندہ کے مطابق اس حادثے میں پٹرول پمپ پرکام کرنے والے ایک بچے کے والدین نے باغی ٹی وی کو اپنی بے بسی کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ جس پٹرول پمپ پران کا بیٹا کام کرتا تھا وہ توہمارے بیٹے کی موت پرافسوس کرنے بھی نہیں‌آئے ،

بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ وہی ہمارا بچہ ہمارے روٹی روزی کمانے والا تھا ، اب ہمیں نہ تو کسی حکومتی اہلکار نے آ کر ہماری داد رسی کی ہے اور نہ ان افراد نے جن کو وہ دن رات کماکردیتا تھا

ایسے ہی ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہمارے رکشے جل گئے جس کے ذریعے ہم محنت مزدوری کرتے تھے ، اکثررکشے والوں نے قسطوں پررکشے لے رکھے تھے ، ان کی قسطیں کہاں سے ادا کریں ، گھروالوں کے لیے روزی روٹی کہاں سے کمائیں حکومت کو مدد کرنی چاہیے

ایسے ہی مزید رکشے والوں کا کہنا تھا کہ ان کا کاروبارتباہ ہوگیا ہے ، ایک طرف کرونا تو دوسری طرف ذرائع آمدن بھی ختم ہوگئے کسی نے ہماری آکرمدد نہیں کی

Leave a reply