پی ایس ایل 9:لاہورقلندرز کو مسلسل تیسری شکست

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے
psl9

ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 167رنز کا ہدف دے دیا،ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

باغی ٹی وی : ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل آئیں، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آؤٹ ہوئے،عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، سلطانز کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔

167 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا افتخار احمد نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر ناقابل شکست 34 رنز بنائے، ڈیوڈ ویلی 25 ، ریزا ہینڈرکس 9 اور یاسر خان نے 8 رنز بنائے،قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے جبکہ ملتان سلطانز لگاتار تیسرا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، ڈیوڈ ملان، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی، شاہنواز دہانی۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، جارج لنڈے، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے، پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی تھی۔

تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، …

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ …

Comments are closed.