ن لیگی رہنماؤں سے جے یو آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی الگ الگ ملاقات

شرکا نے طے کیا کہ بلوچستان میں مختلف سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ملکی مفاد میں ہے
0
183

لاہور: حکومت سازی سے متعلق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی مشاورت،سینیٹر اسحاق ڈار نے اعلامیہ جاری کردیا –

باغی ٹی وی : آج پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس ہوا مشاورت کے بعد طے ہوا کہ دونوں جماعتیں وفاقی سطح پر ایک دوسرے سے مفاہمت، حمایت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گی،اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان شریک ہوئے ، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفی کمال نے شرکت کی۔

ن لیگی ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہر اسلام آباد میں ہوا،دونوں جماعتوں نےملک میں سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے مفاہمت اور باہمی تعاون کاعمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، وسائل، اختیارات اور اقتدار کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بنیاد پر حکومت سازی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، سندھ کے شہری علاقے کے حقوق کے تحفظ بلخصوص کراچی کی معاشی اور اقتصادی اہمیت کو بحال کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھا جائے گا دونوں جانب سے حکومت سازی کے سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے وفود کی مزید ملاقاتیں متوقع ہیں-

تحریک انصاف ووٹ کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرے گی، …

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علماء اسلام (پاکستان) کے نمائندہ وفود کی ملاقات ہوئی ،اس حوالے سے سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرکا نے طے کیا کہ بلوچستان میں مختلف سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ملکی مفاد میں ہےاس سلسلے میں فریقین اپنی جماعتوں میں تعاون کے خواہاں ہیں-

مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک احمد خان نے کی جبکہ جمیعت علماء اسلام(پاکستان) کی جانب سے سینیٹر عبدالغفور حیدری، عثمان بادینی، مولوی محب اللہ ملاقات میں شریک ہوئے-

ایپل پربھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

Leave a reply