ایپل پربھاری جرمانہ عائد ہونے کا امکان

جرمانے کا اعلان اگلے مہینے کے شروع میں متوقع ہے
0
135

کیلیفورنیا : یورپی یونین کی جانب سے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر مسابقتی قانون کی خلاف ورزی پر 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا-

باغی ٹی و ی : فنانشل ٹائمز کے مطابق ایپل پر یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کیا جائے گا، یہ جرمانہ 53 کروڑ 90 لاکھ ڈالر (50 کروڑ یورو) تک ہو سکتا ہےجرمانے کا اعلان اگلے مہینے کے شروع میں متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یورپی کمیشن نے گزشتہ برس الزام عائد کیا تھا کہ ایپل ایپ اسٹور قواعد کے ذریعے میوزک اسٹریمنگ مارکیٹ میں مسابقتی قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے،مذکورہ قانون کے تحت ڈیولپرز اپنے صارفین کو میوزک کی خریداری کے حوالے سے آپشنز روک دیا گیا ہے۔

د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد …

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں برازیل کی ایک عدالت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر آئی فون کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز شامل نہ ہونے پر ایپل پر 100 ملین (تقریباً 150 کروڑ برازیلین روپے) کا جرمانہ عائد کیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ملک میں فروخت ہونے والے آئی فو ن کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ مقدمہ صارفین اور ٹیکس دہندگان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کیا گیا، جن کا مؤقف تھا کہ کمپنی چارجر کے بغیر اپنی نئی پروڈکٹ فروخت کر رہی ہے-

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ پروین کا یوم پیدائش

قطر میں سزا پانیوالے بھارتی سابق نیول افسران کو شاہ رخ خان نے رہا کرایا، …

Leave a reply