لاہور:لٹن رحمت اللہ بیناولنٹ ٹرسٹ (LRBT)آنکھوں کا ہسپتال کا کرپشن سکینڈل سامنے لانے والے ڈاکٹرنوکری سے فارغ،اطلاعات کے مطابق لٹن رحمت اللہ بیناولنٹ ٹرسٹ (LRBT)آنکھوں کا ہسپتال جس کی ملک بھرمیں بہت سی شاخیں آنکھوں سےمحروم لوگوں کوپرنور کرنے کےلیے کوشاں ہیں ، وہیں اس میں کرپشن کی خبروں سے اس وقت خبروں کی زینت بنا ہوا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق لٹن رحمت اللہ بیناولنٹ ٹرسٹ (LRBT)آنکھوں کا ہسپتال میں حال میں چند اہم ڈاکٹروں اوردیگرپیرامیڈیکل سٹاف میں سے ملازمین کی صرف اس وجہ سے چھٹی کروادی گئی ہے کہ انہوںنے ادارے میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی

ذرائع کے مطابق کرپشن سکینڈل کے بارے میں علم رکھنے والے 7 ڈاکٹرزکوبغیرانکوائری کے صرف اس لیے برطرف کردیا گیا ہے کہ چونکہ وہ اس کرپشن کے انکشافات کرنے والے تھے

باغی ٹی وی کے مطابق لٹن رحمت اللہ بیناولنٹ ٹرسٹ (LRBT)انتظامیہ نے اپنے بہت سے ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکل سٹاف کو جبری نوکری سے فارغ کردیا ہے اوران کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کردیئے ہیں تاکہ یہ لوگ خاموش رہیں اوریہ لٹن رحمت اللہ بیناولنٹ ٹرسٹ (LRBT)ہسپتال کا یہ سکینڈل عوام اورنیب تک نہ پہنچ سکے








