یوم دفاع کے رنگ میں رنگی ایل ٹی سی بسیں ، قوم کی ترجمانی کرنے لگیں‌

0
32

لاہور : پاکستان کا ہر فرد ہر ادارہ اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے میں ایس دوسرے پر سبقت لے جانے کا عزم لے کر یہ دن منا رہا ہے ، ایسے ہی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا احسن اقدام، مختلف روٹس پر چلنے والی بسیں یوم دفاع پاکستان کے رنگ میں رنگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایل ٹی سی بسوں کو شہداء کی تصاویروں سے سجا دیا گیا، ان بسوں کو ریلوے اسٹیشن تا ویلنشیاء ٹاؤن اور جلوموڑ تا جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تک چلایاجارہا ہے اور یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا ، پاکستان کے یوم دفاع کو قومی جوش و جذبہ سے منانے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی جارہی ہے، بسوں پر شہدا کی تصاویر، کشمیر بنے گا پاکستان کی تحریر، کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں کی تصاویر کو دلکش انداز کے ساتھ آویزاں کیا گیا۔

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر مریم خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یوم دفاع ہمیں اس دن کی یاد لاتا ہے جب پاکستان کے شہیدوں اور جوانوں نے اپنی سرحدوں کے غیور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کیا، انھوں نے کہا کہ جب قوم قربانی دینا سیکھ لے تو اسے کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا۔

Leave a reply