ریاست کینٹکی؛ لوئی ول میں بینک کی عمارت میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

ریاست کینٹکی؛ لوئی ول میں بینک کی عمارت میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک

امریکا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر فائرنگ کے واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ امریکی ریاست کینٹکی کی پولیس نے بتایا ہے کہ لوئی ول میں ایک بینک کی عمارت میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دیگر8 افراد کو ہسپتال میں لایا گیا ہے۔ زخمیوں میں دو پولیس افسر بھی شامل ہیں۔ بینک کی عمارت سے باہر آنے والے عینی شاہدوں نے بتایا کہ انہوں نے عمارت کے اندر فائرنگ کی آواز سنی ۔ ٹیلی وژن فوٹیج میں پولیس کی متعدد گاڑیاں دیکھی گئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
امریکی میڈیا کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ انہوں نے جائے وقوعہ سے لوگوں کو ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔ کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے ٹویٹ میں کہا کہ متاثرہ خاندانوں اور لوئس ول شہر کے لیے دعا کریں ۔ پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور بھی جو ایک سابق ملازم بتایا جاتا ہے، مارا گیا مگر اس کی موت کے اسباب فی الحال نہیں بتائے گئے۔ ایف بی آئی نے کہا کہ اس کے ایجنٹوں نے بھی فائرنگ کا جواب دیا۔

Comments are closed.