لوٹ مار کے دوران نوٹوں کی گڈیاں سڑک پر بکھر گئیں
کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، دن دیہاڑے مصروف شاہراہ پر شہری کو لوٹ لیا گیا۔ ناظم آباد نمبر 3 میں جرائم پیشہ عناصر کی تسلسل کے ساتھ وارداتیں جاری ہیں، شہری چندسیکنڈ میں ساڑھے3لاکھ گنوابیٹھا۔
نوٹ کی گڈیاں سڑک پر بکھر گئیں، شہری اسٹیٹ ایجنسی کے باہر سے رقم لےکر آ رہا تھا کہ اسے لوٹ لیا گیا۔ موٹرسائیکل کھڑی کرتےہی ملزمان آئے اور شاپنگ بیگ کھینچا کہ اسی اثناء میں تھیلی پھٹ گئی اور نوٹوں کی گڈیاں زمین پر گر گئیں۔ملزمان نے ساری گڈیاں اٹھائیں اور با آسانی موقع سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری نے پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور لوٹی ہوئی رقم واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے