لیبیا؛ الاخوان فکر کا حامل "صلاح بادی” جب ملٹری چیف بنا تو عرب دنیا میں کیا شور اٹھا

0
43

لیبیا میں الاخوان فکر کا حامل "صلاح بادی” جب ملٹری چیف بنا تو عرب دنیا میں کیا شور اٹھا
باغی ٹی وی : لیبیا میں "الصمود بریگیڈ” ملیشیا نے اپنے کمانڈر اور ملک میں الاخوان المسلمین اور شدت پسندوں کے دست راس "صلاح بادی” کو ملٹری انٹیلی جنس ادارے کی سربراہی سونپ دی۔ عالمی دنیا کو مطلوب بادی ملک میں سب سے زیادہ خود مختار ادارے کا سربراہ بن گیا.
لیبیا میں اس وجہ سے شوشل میڈیا میں کافی شور ہے ، اور اس ا قدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے. بعض اس فیصلے کو سراہ بھی رہے ہیں. واضح رہے کہ عرب دنیا میں اخوان مخالف عناصر اس اقدام سے شدید ناراض ہیں. مخالفین اصلاح بادی کے سابقہ مبینہ جرائم کا حوالہ دیا جب اس نے 2014 میں "فجر لیبیا” ملیشیا کی کارروائی کے دوران طرابلس کے ہوائی اڈے کو آگ لگا دی تھی اور اس کے نزدیک واقع تیل کے ٹینکس کو تباہ کر دیا۔ بادی نے الاخوان کے مقاصد اور اہداف کی تکمیل کے لیے سیکڑوں نوجوانوں کو موت کی بھینٹ چڑھا دیا۔مخالفین ان سب الزامات کی وجہ سے اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں

Leave a reply