لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، کریک ڈاؤن ٹھوکر نیاز بیگ، کمپس پل، چوبرجی، پیکو روڈ، صدر گول چکر اور والٹن روڈ، پرکیا گیا ہے، بغیر روٹ پرمٹفٹنس سرٹیفکیٹ، کورونا ایس اوپی کی خلاف ورزی، اوور چارجنگ، غیر قانونی ایل پی جی سلینڈر رکھنے والی 1034 گاڑیوں کے چالان کر کے کارروائی کی گئی ہے، کارروائی بسوں کوسٹروں ویگنوں، رکشوں اور غیر قانونی موٹرسائیکل رکشوں کے خلاف کی گئی سب سے زیادہ کارروائی غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کی گئی ہے.

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او خواجہ سکندر ذیشان کی ہدایت پر ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ہے، جس میں ڈپٹی ایم ایم پی آ ئی عمر سعید، واصف رضا، کاشف نعیم کی نگرانی میں انفورسمنٹ انسپکٹر اعجاز، زاہد محمود، طاھر اعوان، مظہر بٹ، محمد قاسم و دیگر نے شرکت کی ہے.

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او خواجہ سکندر ذیشان کا کہنا تھا کہ لاھور شھر میں بغیرروٹ پرمٹ اور بغیر فٹنس چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے، کم عمر رکشہ ڈرائیور کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے، غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کا استعمال جانی ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں گورنمنٹ آ ف پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کورونا SOPs پرعمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

Shares: