لاہور:مسلم لیگ ن نےپنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھرپور الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہے کہ قومی اور دیگردوصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مقرروقت پر ہوں گے۔مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی، آئینی ماہرین اور دیگرپارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخاب بھرپور انداز سے لڑیں گے جبکہ قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈوبتے جہاز میں کوئی سوار ہونا پسند نہیں کرے گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا بڑا فیصلہ قائد محمد نوازشریف کی پارٹی راہنمائوں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت قائدِ محمد نوازشریف کا اپنی صدارت میں لندن میں منعقدہ پارٹی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس میں اعلان
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 14, 2023
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہدایت کی کہ قیادت الیکشن کیلئے خود تیار ہو اور ورکرز کو بھی متحرک کرے، عمران دور کے معاشی، سفارتی و سیاسی نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے شہباز شریف کو پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کا بھی کہا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ پورے جذبے، اعتماد اور بھرپور تیاری و قوت سے آگے بڑھیں، انشاء اللہ فتح پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اجلاس کو بتایا کہ اتوار کو وہ آصف زرداری سے ملنے ان کی رہائش گاہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے، قوم عمران خان کو مسترد کر چکی ہے۔








