لاہور: 31دسمبر 2023کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر موٹر ویز پر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : این ایچ اے کے مطابق موٹر ویز پر ایم ٹیگ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر گاڑیوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، اسلام آباد پشاور موٹر وے ایم ون ، پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے ایم فور، ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے ایم فور ٹین ،لاہور عبدالحکیم موٹر وے ایم تھری ، ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو، حسن ابدال مانسہرہ ایکسپریس وے ای تھرٹی فائیو پر یکم جنوری2024سے موٹرویز پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا سختی سے داخلہ ممنوع ہوگا۔

دوسری جانب ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہناہے کہ روڈ یوزرز گاڑیوں کے آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کا استعمال کر یں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں،مزید معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں ۔

فرنٹیر ورکس آرکنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ذیلی کمپنی ون نیٹ ورک کے چیف پراجیکٹ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) فیصل نواز نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس وقت 25 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہے جبکہ ہمارا ہدف مزید 50 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ کے نیٹ ورک میں لانا ہےاسلام آباد سے لاہور ایم ٹو موٹر وے پر روزانہ تقریباً سوا لاکھ گاڑیاں سفر کرتی ہے۔ ٹول پلازہ پر جن گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہوتا ہے وہ با آسانی چند لمحوں میں نکل جاتی ہیں جس کی وجہ سے رش سے بچا جا سکتا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے،اس کا فائدہ یہ ہے کہ ٹول پلازہ پر نقد رقم اکٹھی نہیں ہوگی بلکہ وہ بینک ٹو بینک ٹرانسفر ہو جائے گی ون نیٹ ورک ایپ کی مدد سے آپ اپنا ایم ٹیگ چارج بھی کر سکیں گے۔

Shares: