ایم 6 موٹروے کو 25 سال پہلے بن جانا چاہیے تھا،علیم خان
اسلام آباد (محمد اویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں انکشاف ہواہے کہ پنجاب نے گذشتہ پانچ سال میں 75 ارب ریونیو 51ارب خرچ کئے ،سندھ میں 42 ارب ریونیو ہے 24 ارب لگایا ہے ،کے پی کے میں 7 ارب ریونیو ہے 40.9ارب خرچ کیا بلوچستان میں 3 ارب ریونیو جبکہ 26ارب روپے خرچ کئے ہیں۔وزیر مواصلات علیم خان نے کہاکہ ایم 6 موٹروے کو 25 سال پہلے بن جانا چاہیے تھا ایم 6 موٹروے کو تمام حکومتوں نے نظر انداز کیا ۔حکام نے بتایا کہ ایم 6 کو دوبارہ سی پیک میں شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری سندھ نے کمیٹی کو بتایا کہ ایم 6 کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے صدر پاکستان دورہ چین میں باقاعدہ چینی حکومت سے درخواست کریں گے ۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین اعجاز حسین جاکھرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں وزیر مواصلات علیم خان، پارلیمانی سیکرٹری گل اصغر وفاقی سیکرٹری مواصلات چیئرمین این ایچ اے ودیگر حکام نے شرکت کی۔رمیش کمار نے کہاکہ شہداد کوٹ بائی پاس کی کیا صورتحال ہے اس کے بارے میں بتایا جائے۔ڈاکٹر درشن نے کہاکہ گھوٹکی میں سٹرک بنائی ہے جو خراب ہوگیا ہے. اس پر رپورٹ لی جائے ۔گھوٹکی میں موٹروے کی ضرورت ہے سب سے زیادہ کراچی کے بعد ریونیو دیتا ہے ۔ممبران نے کہاکہ چکدرہ میں ہمارے سٹرک ٹھیک نہیں کی جارہی ہے فنڈز بھی منظور ہوچکا ہے مگر کام شروع نہیں کیا جارہاہے۔آغا رفیع اللہ نے کہاکہ این ایچ اے کا ممبر سندھ اپنے دفتر میں نہیں ہوتا ہے وہ اسلام آباد میں ہوتے ہیں ۔کسی سے ملتے نہیں ہیں۔ممبر سندھ نے کہاکہ میں سندھ میں ہوتا ہوں جو آتا ہے میں ملتا ہوں ،وزیر مواصلات نے کہا کہ ممبر کہ رہاہے کہ میں سندھ میں ہوتا ہوں ممبر قومی اسمبلی کہ رہے ہیں کہ یہ اسلام آباد ہوتے ہیں یا ہوتے کہاں ہیں؟چیئرمین کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے سیکرٹری کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ان کو بلایا تھا ان کو کمیٹی میں ہونا چاہیے ،حکام وزارت منصوبہ بندی نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی وجہ سے کمیٹی میں نہیں آئے ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو ہر حال میں پی ایس ڈی پی میں شامل ہونا چاہیے ایک بھی سکیم ہوتو پہلی ترجیح حیدرآباد سکھر موٹروے ہوگی
وزیر مواصلات نے کہا کہ ایم 6 پاکستان کی سب سے اہم سڑک ہے یہ پورے ملک کو جوڑتی ہے یہ کنکشن مسنگ ہے ساری حکومتوں نے اس کو ترجیح نہیں دی گئی ہے تمام حکومتیں اس میں شامل رہی ہیں میں ہرصورت سمجھتاہوں کہ یہ سب سے اہم سڑک ہے یہ سڑک کراچی سے سکھر تک منسلک ہونی چاہیے پورٹ سے سامان براہ راست اس موٹروے پر آئے اور آگے سکھر جائے ۔ حکومت پاکستان پیسے دے تو اس کو شروع کردیں گے ۔ پاکستان میں جو سامان آئے گا وہ یہ سڑک لازمی استعمال ہوگی ۔یہ پی پی پی موڈ پر بھی سب سے قابل عمل سڑک ہے ۔ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ مل کر یہ سڑک بنا سکتی ہے یہ ترجیج بنیادوِں پر کام ہونا چاہیے اس سے 15 انٹر چینج سے اردگرد کے علاقوں میں ترقی ہوگی ۔ ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال کے بجٹ سے پہلے اس پر کام شروع کیا جائے ۔
ممبر کمیٹی نزیر نے کہاکہ ایم 6 کے لیے سندھ کے پارلیمنٹرین کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کرائی جائے اور وزیر منصوبہ بندی بھی اس میں شریک ہوں ،وزیر اعظم ہمارے بات سنیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت کا پی پی پی موڈ میں دس سال کا تجربہ ہے ۔ اس پروجیکٹ کے لیے 10ارب رکھے گئے اتنی رقم سے یہ منصوبہ شروع نہیں ہوگا. چین کے ساتھ 2 منصوبے صدر کے دورے میں رکھے تھے مگر صدر دورے پر نہ جاسکے جس کی وجہ سے یہ نہیں ہوسکا۔ اس میں ایک منصوبہ ایم 6 والا بھی شامل تھا ۔ممبر کمیٹی مصطفی کمال نے کہاکہ اس پروجیکٹ کا نام کراچی سکھر رکھیں ۔ ہمارے ملک کے حالات اتنے اچھے نہیں ہیں کہ پی پی پی موڈ میں پیسے آئیں گے ۔
وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ ایم 6 موٹروے 25 سال پہلے بن جانی چاہیے تھی کیوں آپ نے علیم خان کا انتظار کیا کہ میں آؤں گا تو آپ اس معاملے کو اٹھائیں گے ۔ ممبر یعقوب خان نے کہاکہ سارا زور ایم 6 پر لگایا جارہاہے بلوچستان کے سڑکوں پر کام نہیں ہورہاہے وہاں پر بھی کچھ زور لگایا جائے ۔ ممبر رانا مبشر اقبال نے کہاکہ کمیٹی میں پاکستان کی بات کی جائے ایم 6 پر وزیر نے واضح کردیا ہے تفریق نہ کی جائے ۔ چیئرمین این ایچ اے نے کہاکہ وزیراعظم نے بھی ایم 6 پر چین کے دورے پر بات کی ہے تاکہ اس کو دوبارہ سی پیک میں شامل کردیا جائے ۔ اس منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جارہی ہے وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے ہدایت ہے کہ جو فنانشل وائیبل ہو اس کو پی پی پی موڈ پر ہی کرنا ہے ۔ یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ اس پورے منصوبے کو پی پی پی موڈ میں مختلف حصوں میں دیا جائے ۔ تاکہ ایک بڑی کمپنی کے بجائے چھوٹی کمپنی بھی آجائے ۔ ایم 6 کی زمین کو ایکوائر کرنے کے لیے ہم نے پیسے سندھ حکومت کو دیئے ہیں اس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ جب تک کرپشن کے پیسوں کی ریکوری نہیں ہوتی مزید زمین ایکوائر نہیں کی جائے گی ۔ زمین ایکوائر کی جائے پیسے ریکور ہوتے رہیں گے ۔وفاقی سیکرٹری نے کہاکہ این ایچ اے پر 3.2کھرب روپے کا قرض ہے ۔جب ہم انٹرنیشنل ڈونر سے پیسے مانگتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ کی زمین کہاں ہے ۔ اسلام آباد لاہور موٹروے بھی پی پی پی موڈ پر بنائی گئی ہے ۔چین کے ساتھ جے ڈبلیو جی میں بھی اس منصوبے پر بات ہوئی ہے ۔ممبر کمیٹی نزیر نے کہاکہ دو حصوں میں کرپشن ہوئی ہے جہاں زمین ایکوائر ہوئی ہے وہاں تو کام کیا جائے۔
وزیر مواصلات نے کہاکہ ہمیں ایک بھی ٹول پلازہ نہیں بنانے نہیں دیا جارہاہے بلوچستان میں 42فیصد سڑکیں ہیں مگر ایک ٹول نہیں لگانے دیا جارہاہے تمام وزیراعلیٰ اور گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو بھی خط لکھاہے مگر اس کے باوجود جو 61 ارب سے سڑکیں بنارہے ہیں اس پر ٹول لگاتے ہیں تو جلادیتے ہیں گلگت بلتستان کو کہاکہ ہم صرف باقی پاکستان سے آنے والوں سے ٹول لیں گے گلگت بلتستان کے لوگوں سے نہیں لیں گے مگر اس کے باوجود ٹول پلازہ نہیں لگانے دیا جارہاہے جب پتھر گرتے ہیں تو کہتے ہیں اس کو کلئیر کرو جب پیسے نہیں ہوں گے تو کس طرح کام کریں گے ۔کمیٹی ہماری ٹول پلازہ لگانے میں ہماری مدد کرے۔
ممبر کمیٹی مصطفی کمال نے کہاکہ وزیر مواصلات نے کابینہ میں یہ بات کرنی ہے انہوں نے مسائل حل کرنے ہیں ہم نے حل نہیں کرنے ہیں ۔ این ایچ اے منصوبوں کا قبرستان بن گیا ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کے منصوبے متعلقہ وزارت دیتی ہے ہم اپنے طرف سے کوئی منصوبہ شامل نہیں کرتے ہیں۔ وزیر مواصلات نے بتایا کہ پنجاب نے گذشتہ پانچ سال میں 75 ارب ریونیو 51ارب خرچ کئے ،سندھ میں 42 ارب ریونیو ہے 24 ارب لگایا ہے ،کے پی کے میں 7 ارب ریونیو ہے 40.9ارب خرچ کیا بلوچستان میں 3 ارب ریونیو جبکہ 26ارب روپے خرچ کئے ہیں۔ ایک سال میں ہم نے ریونیو میں 50ارب روپے کا اضافہ کیا ہے سارے موٹروے کو ایم ٹیگ پر لے گئے ہیں ۔ موٹروے پر بیریر ہٹارہے ہیں آٹومیٹک ٹول ٹیکس کٹ جائے گا۔کیش ڈیلنگ ہی ختم کررہے ہیں ایم ٹیگ کے بغیر گاڑی کو ڈبل جرمانہ ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ سکھر حیدرآباد کے لیے زمین کتنے عرصے میں ایکوائر ہوجائے گی
مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی
نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا
اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟
مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل
ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی