بھارت میں ماں نے دو ماہ کی بچی کو قتل کر کے لاش مائیکروویو اوون میں چُھپا دی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کو گزشتہ روز ایک کال موصول ہوئی جس میں اطلاع دی گئی کہ گھر کے مائیکرویو سے کپڑے میں لپٹی ہوئی بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے، اہل خانہ بچی کو اسپتال لے گئے جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوگئی۔

بھارت سے ٹرکوں میں افغانستان جانے والا بھارتی امدادی سامان مشکوک

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر کے تمام افراد بشمول بچی کے والد شاپنگ کے لیے گئے تھے جب کہ گھر پر والدہ، دو ماہ کی بچی اور ان کا 4 سالہ بیٹا موجود تھا پڑوسیوں نے خاتون کو 4 سالہ بچے کو پیٹتے ہوئے سنا لیکن جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے دروازہ لاک کرلیا جب بند کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو خاتون بے ہوش تھیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بچی کو نہ پانے پر اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کردی، گھر کے مختلف حصوں کی تلاشی کے بعد بچی کی لاش مائیکرو ویو سے برآمد ہوئی۔

چھ سالہ بچے کی چار سالہ بچے کے ساتھ زیادتی،پولیس نے دونوں بچوں کو بلا لیا

پولیس کے مطابق خاتون کے سسر کا کہنا تھا کہ بچی کو ان کی بہو نے ہی قتل کیا ہے کیوںکہ واقعے کے وقت وہ گھر میں اکیلی تھی اور بچی کی پیدائش سے خوش بھی نہیں تھی اہل خانہ نے بچی کے قتل کا الزام والدہ پر عائد کیا ہے جس کے بعد خاتون سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم بچی کی موت کی وجوہات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

شادی سے انکار پر اقلیتی برادری کی لڑکی قتل

دوسری جانب پولیس کے مطابق لاہورکے علاقے گلشن راوی میں نومولود بچی کی لاش کوڑے دان سے برآمد ہوئی ہے بچی کی لاش کو قبضے میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی گئی ہےڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹرعابدخان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کوٹریس کیا جائے گا اوردرندہ صفت ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی-

گوجرانوالہ میں سفاک شخص کی 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے زیادتی

Shares: